7 جون، 2026، 12:11 PM

جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی افسر ہلاک؛ جنگ بندی کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ

جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی افسر ہلاک؛ جنگ بندی کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والا ایگوز یونٹ کا ایک افسر دم توڑ گیا، جس کے بعد لبنان میں جنگ بندی کے بعد ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے ایک اسرائیلی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جس سے اسرائیلی فوج کے جانی نقصانات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ہلاک ہونے والا افسر اسرائیلی فوج کی خصوصی یونٹ "ایگوز" سے تعلق رکھتا تھا، جو ایلیٹ "گولانی بریگیڈ" کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ یہ افسر جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائی کے دوران زخمی ہوا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

ادھر اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے 16 اہلکار اور افسر ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے تسلسل کے باعث اسرائیلی فوج کو مسلسل جانی اور عسکری نقصانات کا سامنا ہے، جبکہ سرحدی محاذ پر صورتحال بدستور غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔

News ID 1939608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha